aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
بلراج مین را کانام جدید اردو افسانہ میں اتنا اہم ہے کہ اُن کے تذکرے کے بغیر جدید اردو افسانہ کی تاریخ مکمل نہیں ہوسکتی اور جدیدیت کی کہانی بلراج مین را کی کہانیوں کے بغیر اپنا کوئی اختصاص قائم نہیں کرسکتی"بلراج مین راایک ناتمام سفر"مین را پر پہلی باضابطہ کتاب ہے۔سرورالہدی نے مین را کی کہانیوں کوایک سنجیدہ قاری کے طورپر سمجھنے اور تجزیہ کرنے کی کوشش کی ہے،انہوں نے تجزیہ میں ان تمام امکانات کو کنگھالنے کی کوشش کی ہے جو عموماً تنقیدی انا کے سبب اوجھل رہے ہیں۔اس مطالعہ سے مین را کا پورا عہد سامنے آجاتاہے اور مین را ایک ذہانت وبغاوت اور بے پناہ تخلیقیت کا استعارہ بن کر ہمارے سامنے آتے ہیں۔ سرورالہدی نے مطالعہ کا جو رخ اختیار کیاہے اسے ہم متن کے گہرے مطالعے کا نام دے سکتے ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets