aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پاکستان کے نامور عوامی اور انقلابی شاعر حبیب جالب نے زندگی بھر عوام کے مسائل اور خیالات کی ترجمانی کی اور عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتے رہے۔ انہوں نے ہر عہد میں سیاسی اور سماجی ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کی جس کی وجہ سے وہ ہر عہد میں حکومت کے معتوب اور عوام کے محبوب رہے۔ ان کی شاعری میں جو روداد، حیات غم کی چادر میں لپیٹ کر بیان کی جاتی ہے وہ ان کے دماغ کی ایجاد نہیں بلکہ حالات کی پیداوار ہے۔ زیر نظر ان کا پہلا شعری مجموعہ ہے جس کی غزلوں میں بلا کی سلاست اور غنائیت ہے۔ چونکہ یہ مجموعہ ۱۹۵۷ میں شائع ہوا اس لئے اس میں احتجاجی رنگ نہیں ہے۔ بس کہیں کہیں اشعار میں تلخی اور طیش کی جھلک دکھائی دے جاتی ہے۔ یہی تلخی اور طیش آگے والے مجموعوں حبیب جالب کو نامور عوامی اور انقلابی شاعر کے طور پر دنیا کے سامنے لاتا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets