aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"برگ صحرا "محسن نقوی کی غزلوں کا مجموعہ ہے، اس مجموعے کے حوالے سے خود انھوں نے ہی لکھا ہے "برگ صحرا میری ذہنی آوارگی کا آئینہ ہے اور میری فکری شکست و ریخت کی نامکمل تاریخ بھی۔اس کے اشعار میں آپ مجھے بھی تلاش کر سے س ہیں اور میرے شاعرانہ کردار کا سراغ بھی لگا سکتے ہیں۔" محسن نقوی کا شمار اردو کے خوش گو شعرا میں ہوتا ہے، انھوں نے اپنی شاعری میں اپنے تجربوں کو سمو دیا ہے ،ان کی شاعری کا محور معاشرہ، انسانی نفسیات، رویے، واقعۂ کربلا اور دنیا میں ازل سے جاری معرکہ حق و باطل ہے۔ محسن نقوی نے اپنی شاعری میں روایتی محبوب اور محبت یا ہجر و فراق کے نشیب و فراز بیان کرنے کے علاہ سماجی زیادتی، معاشرتی بے حسی اور عالم انسانیت کے امن کو بھی موضوع سخن بنایاہے ،کمال تخیل اورفکر کی بلندی محسن کاطرہ امتیاز ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets