aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو زبان میں نظم ایک ایسی صنف سخن ہے جو کافی مقبول ہے اور اس میں وسعت مضامین کے ساتھ ساتھ وحدت موضوع کا خصوصی طور پر خیال رکھا جاتا ہے۔ اس صنف میں غزل کے علاوہ تقریبا تمام اصناف شاعری داخل ہیں۔ نظم گوئی میں اردو شاعری کا خاصہ مقام ہے اور تقریبا سارے کلاسیکی شعرا نے اس صنف پر کام کیا ہے، اور تقریبا ہر خطہ میں کام ہوا ہے۔ چنانچہ بہار میں بھی نظم گو شعرا کی کمی نہیں ہے۔ "بہار کے نظم نگار شعرا" میں بہار کے ان شعرا کا تذکرہ کیا گیا ہے جنہوں نے نظم گوئی کی ہے اور اپنی نظموں کی وجہ اس ان کی اردو ادب میں ایک منفرد شناخت ہے۔ تذکرہ کے مرتب قمر اعظم ہاشمی نے جہاں بہار میں نظم گویوں کا تذکرہ کیا گیا وہیں بہار میں نظم نگاری کی مظبوط روایت پر بھی خاصی مفید بات کی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets