aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
طب کا علم ایک وسیع فن ہے جو ہماری فطرت کا قریب ترین معالجہ بھی ہے۔زیر نظر کتاب میں فطری علاج کے طریقے کا سائنٹفک مطالعہ پیش کیا گیا ہے، اس کتاب میں امراض کے آزمودہ علاج کا نباتاتی علاج تحریر کیا ہے، یہ کتاب طب کی عملی کتابوں میں ممتاز حیثیت رکھتی ہے۔ صحت کے حوالے سے یہ ایک عمدہ کتاب ہے جو حضرات امراض اور اس کے نباتاتی علاج سے واقفیت حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے یہ ایک نایاب تحفہ ہے، در اصل مصنف نے عوام کو امراض سے آگہی اورنباتاتی علاج سے واقفیت کے لئے اخبار میں مضامین لکھے تھے جن مضامین کو یکجا کر کے کتابی شکل میں پیش کردیا گیا، کتاب کی زبان کافی سادہ اور انداز نہایت ہی آسان ہے، قدیم و جدید طریقوں سے استفادہ کرتے ہوئےمصنف نے اپنے بھی تجربات پیش کئے ہیں، مزید یہ کہ اس کتاب میں امراض اور اس کے اسبا ب و عوامل کے ساتھ ساتھ اس مرض سے بچنے کی تدابیر اور طبی نسخے دیے ہیں، جس کی وجہ سے یہ کتاب ہر خاص و عام کے لئے مفید بن گئی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets