aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر "چلتے چلتے" عدیل زیدی کا شعری مجموعہ ہے۔ اس مجموعہ میں ویسے تو نظمیں اور غزلیں دونوں موجود ہیں مگر غالب حصہ غزلوں پر مشتمل ہے۔ ان کی نظموں میں سماجی رابطے بھی ہیں اور خاندانی رشتوں کی فوقیت کے علاوہ کچھ رومانی احساسات بھی۔ ان کی غزلوں کے مضامین، لفظیات، سلاست اور روانی دیکھ کر کہنہ مشقی کا پتا چلتا ہے۔ زیر نظر مجموعہ میں ایسے اشعار بھی نظر آتے جو ان کی سیاسی بصیرت اور گرد و پیش کے مسائل کی آگہی کا پرتو لئے ہوئے ہیں۔ اس مجموعہ کے شروع میں ذیشان ساحل اور حمایت علی شاعر جیسے اہل فن کے مضامین شامل ہیں، جو اس مجموعہ کی اہمیت کا پتا دیتے ہیں۔ اس مجموعہ میں اردو متن کے ساتھ اس کا انگلش ترجمہ بھی موجود ہے جس کو جاوید زیدی نے انجام دیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets