aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
چین اپنی ادبی روایات اور فلسفیانہ مباحث کے لیے ہمیشہ سے دنیا بھر میں شہرت کا حامل رہا ہے۔ زیر نظر کہانیوں کا مجموعہ اسی ملک سے متعلق ہے جنہیں مختلف چینی ادبیات سے منتخب کر کے یکجا کیا گیا ہے۔ اس میں ایک آدھ کہانیاں ایسی بھی ہیں جو قدیم چین کی کہانی گوئی کی تکنیک کو پیش کرتی ہیں۔ ساتھ ہی ان کہانیوں میں چینی معاشرے کی نفسیات اور اس کے نظام اخلاقیات کو بھی بخوبی پیش کیا گیا ہے۔ کچھ کہانیاں ایسی بھی ہیں جو ارتقا پذیر ہوتے ہوئے چینی سماج کے عبوری دور کو بھی درشاتی ہیں۔ الگ الگ شہروں کو بنیاد بنا کر لکھی گئیں یہ کہانیاں چین کے جاگیر دارانہ دور سے لیکر سرمایہ داری کے دور تک کو بھی دکھاتی ہویی نظر آتی ہیں۔ اس کتاب کے مرتب اردو کے مایہ ناز مترجم ظ۔۔ انصاری ہیں۔