aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
بجنور کی سرزمین ہمیشہ سے علم وادب کا گہوارہ رہی ہے اور یہاں پر آج بھی اہل علم کی کمی نہیں ہے۔ انفرادی طور پر ادبیات میں ہر ادیب کا ایک خاص نہج و اسٹائل ہوتا ہے جس کی وجہ سے اس ادیب کی پہچان کی جاتی ہے اور اس کے فن کی قدر و قیمت کو پہچانا جاتا ہے مگر انفرادی خصوصیات سے ہٹ کر بھی ایک خاص قسم کا نہج ہوتا ہے جو اس کے لکھنے والے کا پتہ بتاتا ہے۔ دبستان بجنور بھی اسی نہج کا نام ہے جس سے ہم اس کی علاقائی خصوصیات کا پتہ لگاتے ہیں۔ بجنور کی سر زمین نے ڈپٹی نذیر احمد جیسے لوگوں کو پیدا کیا جس نے اردو ادب کو ناول نگاری کا فن دیا اور اردو ادب میں ایک خاص پہچان بنائی اسی طرح اسی سرزمین میں سجاد حیدر یلدرم ، اختر الایمان، قرۃ العین حیدر شاعر و ادیب دئے جنہوں نے اپنی تحریروں سے نہ صرف دنیا کو اپنی طرف متوجہ کیا بلکہ سب کو اپنا گرویدہ بنا کر چھوڑا۔ زیر نظر "دبستان بجنور" میں انہیں جیسی اور کئی بجنور کی ادبی شخصیات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ یہ کتاب دو جلدوں پر مشتمل ہے، دونوں جلدوں میں معیاری ادبی شخصیات کے مضامیں شامل ہیں، جس میں زیادہ تر خود مرتب کے مضامین شامل ہیں۔ یہ مضامین بجنور کی شخصیات کے علاوہ وہاں کی ادبی و غیر ادبی خصوصیات کا احاطہ کرتے ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets