aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تاریخ ایک آئینہ ہے جس میں ماضی کا عکس دکھائی دیتا ہے۔یہ آئینہ عبرت ہے اور آئینہ بصیرت بھی ہے۔اس میں مختلف حکومتوں ،سلاطین کے عروج و زوال کی داستان بھی پوشیدہ ہوتی ہے۔زیر نظر کتاب "دکن کی سیاسی تاریخ" جو دراصل" دولت اسلامیہ آصفیہ کی سیاسی تاریخ " ہے۔جس میں ایک جدید سلطنت کے وجود میں آنے کی تاریخ ہی نہیں بلکہ ایک بہت بڑی شہنشاہیت کے اضمحلال کی تاریخ بھی ہے۔ان دونوں امور سے قطع نظر کر کے دیکھئے تو ایک شخص کی ہمت و جرات اور تدبر و بصیرت کی تاریخ ہے۔اس میں ہمیں ایسے بہت سے واقعات و حوادث بھی ملتے ہیں۔جو اب تک پردہ خفا میں تھے۔اس طرح یہ کتاب تاریخی اعتبار سے اہمیت کے حامل ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets