aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ڈاکٹر محی الدین زور کا شمار دکنی زبان و ادب کے ماہرین میں ہوتا ہے، انھوں نے دکنی ادب میں کام کرنے والوں کی ایک جماعت تیار کی اور دکنی ادب پر قابل قدر کام انجام دیا، دکنیات سے انھیں خاص لگاؤ تھا۔ انھوں نے دکنی تہذیب و تمدن سے مالا مال تصانیف کو شائع کیا چونکہ وہ خود دکنی ادب کے ماہرین میں سے تھے، چنانچہ انھوں نے بلند پایہ تحقیقی کتاب "دکنی ادب کی تاریخ " لکھی۔ ان کی تصانیف میں گولکنڈہ و حیدرآباد کی تہذیب و تمدن کے نقوش ملتے ہیں۔ انھوں نے گولکنڈہ حیدرآباد کی قدریں و ثقافت کے تمام نقوش و عناصر کو جزئیات کے ساتھ پیش کیا۔ اس لئے ان کے کارنامے تاریخ ادب اردو کا اٹوٹ حصہ بن گئے، زیر نظر کتاب بھی دکنی ادب کی تاریخ ہے جس میں اردو کے قدیم مرکز گلبرگہ، بیدر، بیجاپور، گولکنڈہ، حیداآباد اور اورنگ آباد کے شاعروں اور ادیبوں کی خدمات کی تفصیلی تذکرہ ہے، جو دکن کی تاریخ میں سب سے معتبر ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets