aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
دلی صرف ایک شہر ہی نہیں تاریخی ،تہذیبی اور ثقافتی خصوصیات کی وجہ سے بھی ہمیشہ نمایاں رہی ہے۔ "دلی جو ایک شہر تھا"اردو زبان و ادب میں ایک قابل قدر اضافہ کی حیثیت رکھتی ہے۔یہ ہانڈا صاحب کی ہندی کتاب"دلی میں دس ورش" کا اردو ترجمہ ہے۔اس کتاب کا ترجمہ ہندوستان کی دوسری کئی علاقائی زبانوں میں بھی ہوچکا ہے۔جس میں 1940ء سے 1950ء تک کی دلی کی سماجی ،تہذیبی ،معاشی اورسیاسی زند گی کی جھلکیاں پیش کی گئی ہیں۔یہ واقعات وہی ہیں جو ہمارے مشاہدے میں آتے ہیں لیکن ہانڈا صاحب کی فکر ونظر اور شخصیت کی چھاپ نے ان معمولی واقعات کو دلچسپ ،حسین اور دلفریب بنادیاہے۔طنز ومزاح کی چاشنی نے اس کتاب کو مزید دلچسپ بنایا ہے۔کتاب کے بعض مضامین دلی کی سماجی و تہذیبی زندگی پر ایک شاہکار کا درجہ رکھتے ہیں۔اس کتاب کو سلیم احمد نے ترجمہ کیا ہے۔اس طرح "دلی جو ایک شہر تھا" اپنے طرز کی اردو میں پہلی کتاب ہے جو بلاشبہ اردو زبان و ادب میں قابل قدر اضافہ ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets