aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
انشائیہ کو اردو ادب میں بطور ایک علیحدہ صنف ادب کے وزیر آغا نے متعارف کروایا۔انھوں نے انشائیہ کو باقاعدہ ایک صنف کے طور پر متعارف کرواکر اس کی شناخت قائم کی اور اس کی انفرادیت کو ہر طرح سے نمایاں کیا۔وزیر آغا اپنے انشائیوں میں متنوع موضوعات لانے کے ساتھ ساتھ انھیں اسلوبیاتی اعتبار سے شگفتہ بنانے کی سعی کرتے نظر آتے ہیں، زیر نظر کتاب وزیر آغا کے انشائیوں کا تیسرا مجموعہ ہے ، اس مجموعہ میں وزیر آغا کے لکھے ہوئے سترہ انشائیے شامل ہیں ، ان اشائیوں کو وزیر آغا نے تقریبا سولہ سالوں کے درمیان لکھا تھا جن کو " دوسرا کنارا" کے نام سے یکجا کر کے شائع کیا ہے ،کتاب کے شروع میں "دوسرا کنارا " کے عنوان سے وزیر آغا کا پیش لفظ بھی کافی دل چسپ ہے جس میں انھوں نے جہاں انشائیوں کے حوالے سے دل چسپ گفتگو کی ہے وہیں اس کتاب کا نام "دوسرا کنارا" کیوں رکھا اس کی بھی وجہ بیان کی ہے ۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free