aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو کے نقادوں میں ایک اہم نام احتشام حسین صاحب کا ہے ۔احتشام حسین ساری زندگی افادی ادب کے قائل اور ترقی پسند تحریک کے حامی رہے،ان کا مطالعہ کافی وسیع تھا، ادب کے علاوہ تاریخ، سیاست ،اقتصادیات اور عمرانیات پر گہری نظر تھی ۔زیر نظر کتاب "اعتبار نظر" ان کے تنقیدی اور ادبی مضامین کا مجموعہ ہے ۔ اس کتاب میں امریکی تنقید، مسلمانوں کی آمد سے پہلے ہند آرائیوں کے حالات، اودھ کی ادبی فضا،داغ کا رام پور،اردو شاعری میں قومیت،نیا ہندی ناٹک، غزل نما،رومانوی افسانہ نگار، امیر خسرو اور حافظ محمو دشیرانی،اردو افسانہ ،خوجی ،غالب کی بت شکنی،ادب اور جمود، اصول نقد ،ماضی کا ادب اور نئے تنقیدی رد عمل وغیرہ جیسے مختلف موضوعات پر مضامین شامل ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets