aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
شمس الرحمٰن فاروقی اردو ادب کے مشہور نقاد اور محقق ہیں جنہوں نے تنقید نگاری سے اپنا سفر شروع کیا تھا۔ انہوں نے الہ آباد سے ’شب خون‘ کا اجرا کیا جسے جدیدیت کا پیش رو قرار دیا گیا۔ اس رسالے نے اردو مصنفین کی دو نسلوں کی رہنمائی کی۔ زیر کتاب ایسے تبصروں پر مشتمل ہے جو رسالہ "شب خون" میں وقتا فوقتا منظر عام پر آئے، جن میں عصری ادب پر کوئی نہ کوئی نکتہ چھیڑا گیا ہے یا کسی مختلف فیہ مسئلے پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے۔ چونکہ تبصرے عصر حاضر کے سب سے بڑے نقاد کے قلم سے نکلے ہیں اس لئے شعرو ادب سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لئے یقینا اس میں بہت کچھ ہے۔ اس مختصر مجموعے میں ۲۵ مضامین شامل ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets