aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب میں میخائل دستوئیفسکی کی تین مشہور کہانیاں"چچا کا خواب"،"نہایت افسوس ناک واقعہ"، اور "جواری "شامل ہیں ، چچا کا خواب "یہ کہانی دستوئیفسکی نے اپنی جلاوطنی سے واپسی کے بعد 1859 میں لکھی تھی، اس کہانی کا مرکزی موضوع انسان کے کردار پر ماحول کا مضر رساں اثر ہے۔ دوسری کہانی" نہایت افسوس ناک واقعہ"ایک چھوٹی سی کہانی ہے جوکہ 1962 میں لکھی تھی اس کہانی میں اس نے اس زمانے کے مسائل یعنی 1860 اور ستر کے کے واقعات بیان کئے ہیں ۔اور کتاب میں شامل تیسری کہانی"جواری "ہے جو کہ 1866 میں منظر عام پر آئی تھی، یہ کہانی اس نے اپنے مغرب کے سفر سے متاثر ہوکر لکھی تھی،جس مین ایک ایسے انسان کی نفسیات کو پیش کیا گیا ہے جس کے لئے نہ تو ایمان کوئی وجود رکھتا ہے، نہ ضمیر اور نہ انسانی جذبات۔ ان کہانیوں کا اردو ترجمہ ظ۔ انصاری نے کیا ہے۔ ترجمہ سلیس اور اصل سے قریب تر ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets