aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پاکستان کے اردو ادب کی تاریخ میں پرتو روہیلہ ایک خوش وضع اور خوش نوا شاعر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ وہاں ان کی شناخت ایک ماہر غالبیات کے محقق کے طور بھی رہی ہے۔ زیر نظر کتاب ان کی ایسی ہی تحقیق کی جانب اشارہ کرتی ہے۔ جس میں انہوں نے غالب کے پانچ جلدوں میں پھیلے ہوئے وسیع و عریض مکتوبات میں سے فارسی خطوط کو نکال کر نہ صرف ان کے تراجم کا فریضہ انجام دیا ہے بلکہ اس پر مفصل ضمیمے بھی تیار کیے ہیں۔ غالب اور حضرت غمگین کے مابین یہ فارسی خطوط حیات غالب کے کچھ اور نا دیدہ پہلوؤں کو سامنے لاتے ہیں۔ یہ فارسی قارئین کے ساتھ اردو قارئین کے لیے بھی ایک بیش بہا تحفہ ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets