aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ڈاکٹر عبادت بریلوی اردو کے معروف نقادوں میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں ،ان کا اپنا ایک اسلو ب نگارش ہے اور تنقید کا ایک انداز ہے۔ زیر نظر کتاب "غالب اور مطالعہ غالب"غالب کی شخصیت اور فن پر لکھی گئی تحقیقی و تنقیدی کتاب ہے۔ عبادت بریلوی نے اس کتاب میں غالب کے فن اور شخصیت کے حوالے سے کافی تحقیقی مواد پیش کیا ہے، جس کی وجہ سے ان کی شاعری کے کئی نئے گوشے وا ہوئے ہیں۔ یہ کتاب عبادت بریلوی کی تیس سال کی محنت ،غور و فکر اور تحقیق و جستجو کا نتیجہ ہے۔ اس کتاب کے عناوین اس طرح ہیں ، حیات غالب پر چند خیالات ، غالب کے حالات اور شخصیت ، غالب کا ماحول ،غالب کی تصانیف ، غالب کی عظمت ، غالب کی عشقیہ شاعری ،غالب کے تغزل میں شوخی کا پہلو ، غالب کا اجتماعی شعور ، غالب اور غم دوراں ،کلام غالب کے نئے زاویے ، غالب کی شاعری کا جمالیاتی پہلو ، غالب کی تصویر کاری اور پیکر تراشی ، غالب کے فنی اضافے ، غالب اور ان کے خطوط ، خطوط غالب کی ادبی اہمیت ، نامہ غالب ، غالب کے نقاد ، اور تنقید غالب کے سو سال۔ اس کتاب کو تنقید غالب کے باب میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets