aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
کتاب میں غالب کے عہد کی دلی اور اس کی رونق کا ذکر ہے یا یوں کہئے کہ دلی کی مکمل تباہی سے عین قبل دہلی کی چہل پہل اور اس کی سرگرمی کا ذکر ہے۔ غالب کے کلام میں جستہ جستہ اس دلی کی چہل پہل اور اس کی رونق، چمک دمک، اس کی عیش و نشاط کی مجلسوں کا ذکر آجاتا ہے۔ اس میں اس دہلی کا ذکر ہے جو بہادر شاہ ظفر کے مشاعروں اور چاندنی چوک کی ہلچل، اور جامعہ مسجد و لال قلعہ کی رونق پر مشتمل ہے۔