aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ہندستانی سیاست موہن داس کرم چند کے بغیر ہمیشہ نامکمل رہے گی جنہیں عرف عام میں گاندھی جی اور مہاتما گاندھی کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔ زیر نظر کتاب ان کی زندگی کے اس حصے سے معاملہ کرتی جب انہیں سرحد پار خان عبد الغفار خاں کے ملک جانے کا موقع ملا۔ جسے گاندھی جی کے سیکریٹری پیارے لال نے قلم بند کیا۔ یہ کتاب دکھاتی ہے گاندھی جس اہنسا کے مشن کو لے کر آگے بڑھے تھے، اس نے پٹھانوں جیسی جنگجو اور ہتھیاروں سے کھیلنے والی قوم کے دلوں کو بھی مسخر کر لیا تھا اور اس کی بڑی وجہ کہیں نہ کہیں ان کے معتقد بادشاہ خاں یعنی خان عبد الغفار خاں صاحب بھی تھے۔ اس کتاب کو سید عابد حسین صاحب نے اردو کا جامہ پہنایا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets