aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتا ب "گوکھرو کے پھول" ظفر گورکھپوری کا تیسرا شعری مجموعہ ہے۔ اس شعری مجموعہ میں ان کی دس سال کے عرصے یعنی 1975 سے 1985 کے درمیان لکھی گئی غزلیں شامل ہیں۔ اس مجموعہ کے حوالے سے پروفیسر فضیل جعفری لکھتے ہیں "گوکھرو کے پھول میں شامل غزلیں اپنی مانوس بحروں، لفظیات اور موضوعات کی بنا پر صرف ظفر گورکھپوری ہی نہیں بلکہ ہمارے پورے عہد کی غزلیں ہیں۔ ہمارا عہد شکو ک، شبہات، بے چین خیالات اور غیر مستحکم روایات کا عہد ہے۔ زیر نظر مجموعہ میں یہ تمام عناصر کچھ اس طرح رچے بسے ہیں کہ ظفر کی شاعری عصری مزاج اور عصری آہنگ کی شاعری بن جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی غزلوں کو پڑھتے ہوئے قاری جا بجا اپنے آپ کو کو شاعر سے قریب پاتا ہے۔" کتاب کے شروع میں ظفر گورکھپوری کی شاعری کے حوالے سے مجروح سلطان پوری، ظ انصاری اور عزیز قیسی کے عمدہ مضامین بھی شامل ہیں، جن کو پڑھ کر ظفر گورکھپوری کی شاعری کی قدر کو متعین کیا جا سکتا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets