aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
رونا اور آنسو بہانا ایک ایسا عمل ہے جو تقریباً ہر جاندار کی خاصیت ہے لیکن ہنسنا اور ہنسانا ایک ایسا عمل ہے جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صرف انسانوں کے ساتھ ہی مختص ہے۔ غالباً یہی وجہ ہے کہ پرانے زمانے میں راجہ مہاراجہ ، نواب اور بادشاہ وغیرہ اپنے دربار میں خاص ہنسانے والے بھی رکھا کرتے تھے۔ یہ کتاب بھی ایک ایسے بذلہ سنج انسان گونو جھا کے بارے میں ہے۔ گونو جھا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بہار کے متھلا علاقے میں کسی راجہ کے دربار سے منسلک تھا۔ انتہائی ذہین، حاضر جواب، مسخرے پن کی وجہ سے اس کی شہرت دور دور تک تھی۔ میتھلی شاعر ودّیاپتی کے ساتھ ساتھ گونو جھا بھی متھلا ثقافت میں سب سے عظیم شہرت کا مالک ہے۔ اس کتاب میں بیان کردہ قصے اسی سے منسوب ہیں۔ یہ سارے قصے فرحت و انبساط کا بہترین ذریعہ ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets