aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب مجید امجد کی شخصیت، فن اور ان کے منتخب کلام پر مشتمل ہے۔ ان کی زندگی کے اہم گوشوں پر مشہور قلمکاروں کے مضامین کو اس کتاب میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کتاب سے یقیناً قاری کو مجید امجد کی شاعری کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ خاص بات یہ ہے کہ اس میں مجید امجد کے ہاتھوں سے لکھی گئی غزل کا نمونہ بھی پیش کیا گیا ہے نیز ان کا لکھا ہوا خط بھی ،جس سے نہ صرف ان کی شاعری بلکہ نثری قوت تحریر کا بھی پتہ چلتا ہے۔ کتاب کے پڑھنے سے قاری کو اندازہ ہوگا کہ مجید امجد اپنی شاعری میں کئی مقامات پر روایت سے بھی ہٹے ہیں اور بحر کی ترتیب بھی بدلی ہیں اور یہ سب انہوں نے اپنے ذہنی اور روحانی سفر میں رکاوٹیں دور کرنے کے مقصد سے کیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets