aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ہمہ جہت شخصیت کے مالک حالی نےبحیثیت شاعر اورنثر نگاراہم خدمات انجام دی ہیں۔ حالی نے اردو شاعری میں موضوعات کی اہمیت و ضرورت پر زور دیتے ہوئےموضوعاتی اوراصلاحی نظمیں لکھی ۔حالی کی نظموں سے دنیائے ادب میں عظیم انقلاب برپا ہوا اورقوم کے دل و دماغ پر طاری جمود ٹوٹ گیا ۔حالی ایک سچے محب وطن تھے،ان کی کئی نظمیں وطن سے محبت ،ملی و قومی جذبات سے معمور ہیں۔زیر مطالعہ ڈاکٹر ذاکر حسین کا مقالہ "حالی محب وطن " کی کتابی شکل ہے۔جو انھوں نے ایک جلسہ میں پڑھا تھا۔ اس مقالے میں ذاکر صاحب نے حالی بحیثیت محب وطن اہم خدمات کو پیش کرتے ہوئے، حالی کی زندگی اور شاعری پر روشنی ڈالی ہے۔مزید اس کتاب میں ذاکر صاحب کا مخصوص طرز تحریر بھی نمایاں ہے۔ ذاكر صاحب نے حالی كی نظموں سے كئی مثالیں بھی پیش كی ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets