aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ساقی فاروقی اپنے خوبصورت اسلوب اور صاف گوئی سے جانے جاتے ہیں، وہ بنیادی طور پر ایک جدید رجحان ساز شاعر ہیں، لیکن ان کی نثر بھی کچھ کم نہیں ہے۔ زیر نطر کتاب میں ان کے تنقیدی مضامین ہیں جن میں متعدد شاعروں اور ادیبوں کی تخلیقات کے بارے میں انتہائی صاف گوئی سے تبصرہ کیا گیا ہے۔ جس شاعر یا ادیب کی تخلیق پر کچھ لکھا گیا ہے اگر اس میں نقائص ہیں تو اسے بیان کرنے میں یا محاسن ہیں تو اسے گنوانے میں سادگی اور دھڑلے پن کا انداز اختیار کیا گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ جو کچھ بھی لکھا ہے، تنقید کے مروجہ انداز سے ہٹ کر ہے۔ کتاب میں سولہ مضامین ہیں جن میں ندیم کی مدافعت، ، فیض احمد فیض وغیرہ جیسے عنوانات میں بہت خاص بحث کی گئی ہے۔ اس کتاب کے مطالعہ سے تنقید کا ایک نیا انداز پڑھنے کو ملے گا۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets