aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اصل کتاب عربی میں ہے جس کا سلیس اردو ترجمہ کیا گیا ہے۔ بظاہر یہ داستانوں اور روایتوں کا مجموعہ ہے لیکن حقیقت میں اس میں اموی اور عباسی عہد حکومت کی تصویر کشی کی گئی ہے۔ تاریخی نقطہ نظر سے اس کی تاریخی روایات پر رد و قدح ہوسکتی ہے مگر اجمالی طور پر تاریخ کا ایک خاکہ ذہن میں آجاتا ہے۔ اس حصے میں ادبی روایات کے راویوں کے پورے اسماء کا ذکر ہے ۔ جبکہ یہ طریقہ احادیث بیان کرنے میں محدثین کا ہوتا ہے ۔ یہ اس کتاب کی ندرت ہے۔