aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "ہندی سنیما میں مسلم اداکارائیں" غیاث الرحمٰن کی تصنیف ہے، مقدمہ میں فلم سازی کی تاریخ آغاز و ارتقاء کا تذکرہ کیا گیا ہے، ہندوستانی فلموں کی ترقی کے اسباب ذکر کئے گئے ہیں، اور کتاب کے حوالے سے تعارفی گفتگو کی گئی ہے، کتاب میں 1912 سے 2012تک سو سالوں کے دوران ہندی فلموں میں کام کرنے والی مسلم اداکاراؤں کا تذکرہ کیا گیا ہے، ان میں سے بعض اداکارائیں ہندوستانی نہیں ہے، لیکن انہوں نے ہندی سینما میں کام کیا ہے، اسلئے انہیں بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے، مضامین میں اداکارؤں کے سوانحی نقوش اختصار کے ساتھ بیان کئے گئے ہیں، ان فلموں کی فہرست بھی ذکر کی گئی ہے، جن میں انہوں نے کام کیا ہے، مضامین مختصر ہیں اور اہم معلومات پر مشتمل ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets