aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تاریخ کی کتابیں ہمیشہ دلچسپ ہوتی ہیں بشرطیکہ آپ تاریخ میں دلچسپی رکھتے ہوں۔ یہ وہ کتابیں ہوتی ہیں جن سے ہمیں اپنے گزرے ہوئے کل کی خبر ملتی ہے اور موجودہ دور کے حالات کو سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ بہت سی باتیں ہمیں ان سے سیکھنے کو ملتی ہیں۔ ناکامیوں کی داستانوں سےصحیح اور غلط کا اندازہ ہوتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ہندوستان شاہانِ مغلیہ کے عہد میں ایک تاریخی کتاب ہے۔ جسے مولانا سید محمد میاں نے تحریر کیا ہے۔ اس کتاب میں سلاطین مغلیہ کا نظامِ حکومت، تعلیمی حالات، عدل و انصاف، ہندو مسلم تعلقات اور ہندوستان کی خوش حالی، صنعتی و تجارتی ترقی، یورپین اقوام کی آمد، ایسٹ انڈیا کا تسلط، دولتِ مغلیہ کا زوال اور اس کے حقیقی اسباب سے مفصل بحث کی گئی ہے۔ ہندوستان کے تاریخی حالات کو سمجھنے کے لیے یہ کتاب مفید ثابت ہوسکتی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets