aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر "ہندوستانی مسلمان آئینہ ایام میں" سید عابد حسین کی کتاب ہے۔ سید عابد حسین برصغیر کے قوم پرست دانشوروں میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔ انہوں نے اس کتاب میں ہندوستانی مسلمانوں کے ماضی حال اور مستقبل پر نظر ڈالی ہے۔ یہ کتاب تیں حصوں پر منقسم ہے جس میں سب سے پہلے 'کل کی پرچھائی' پر بات کی گئی ہے جس کے تحت نئے زمانے کا چیلینج، سیکولر فرقہ، مذہبی قوم پروری وغیرہ پر بات کی گئی ہے اور دوسرے حصہ میں 'آج کا دھندلکا' کے تحت حالات و مشکلات اور خیالات و رجحانات پر روشنی ڈالی گئی ہے اور تیسرے حصے میں 'کل کیا روشنی یا اندھیرا' پر روشنی ڈالی گئی ہے اور ایک لائحہ عمل پیش کیا گیا ہے۔ کتاب میں تہذیب ومعاشرت، زبان اور تعلیمی صورت حال کا تجزیہ بھی کیا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets