aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر "ہندوستانی قومیت اور قومی تہذیب" سید عابد حسین کی کتاب ہے۔ یہ کتاب تین جلدوں پر مشتمل ہے۔ جس کے لگ بھگ ساڑھے نو سو صفحات میں، ہندوستان کی قدیم تہذیب سے لیکر ہندوستان پر انگریزی تہذیب کے تسلط، اور ہندوستان میں مشترک تہذیبوں، ان کے تہذیبی عناصر، اور مشترک زبانوں کے مسائل پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ سب سے ہندوستان کی قدیم تہذیب پر روشنی ڈالی گئی ہے جس کے تحت ہندوستان کی قبل ویدک تہذیب پھر ویدک تہذیب پر روشنی دالی گئی ہے پھر بدھ مذہب کی تہذیب کو بیان کیا گیا ہے پھر پرانک تہذیب کو بیان کیا گیا ہے اس کے بعد اس تہذیب کا زوال اور اس کے سیاسی و تہذیبی انتشار کو بیان کیا گیا ہے۔ اسی طرح مغربی تہذیب اور اس کا انگریزی روپ، انگریزی تہذیب کا تسلط ہندوستان پر، مشترک تہذیبی عناصر اور قومی تہذیب کے امکانات پر گفتگو کی گئی ہے۔ یہ ہندوستانی قومیت اور قومی تہذیب کو درست طریقہ سے سمجھنے میں بے حد معاون ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets