aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر "ہٹلر اعظم" چندر شیکھر شاستری کی اہم کتاب ہے۔ جرمن کا ایک بادشاہ جسے دنیا آج ہٹلر کے نام سے جانتی ہے اور یہ لفظ اصطلاحا بھی استعمال ہوتا ہے۔ ہٹلر کا نام ڈکٹیٹر کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جس نے جرمن کی عوام کو سبز خواب دکھا کر حکومت حاصل کی اور پھر وہ ڈکٹیٹر بن بیٹھا اس نے یہودیوں کو اپنی سرزمین پر چن چن کر قتل کیا اور ان کے لئے جرمن کی زمین کو تنگ کر دیا۔ اسی شخص کی وجہ سے دو بار جنگ عظیم برپا ہوئی جو اپنے سپاہیوں کو دوا دیکر دن رات تھکا کر لڑنے کے لئے مجبور کرتا تھا اور بغاوت کی بو پاتے ہی قتل کر دیتا تھا۔ جس کی موت خود کشی سے ہوئی۔ جب اس کے ساتھ کوئی نہیں رہ گیا تو اس نے اپنے پریوار کو زہر دیا اور خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ اس کی زندگی پر مشتمل یہ کتاب ہے جس میں اس کی حالات اور جرمنی کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ کتاب میں جرمنی کی قدیم تاریخ کو بھی بیان کیا گیا ہے۔ پھر ہٹلر کا بچپن، اس کی زندگی کے اہم موڑ، جنگ عظیم اور ہٹلر اور یورپ کی حکومتوں کی صورت حال کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔ موجودہ جرمنی اور جرمنی کی خارجہ پالیسیوں پر بھی بات کی گئی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets