aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"مثنوی اختراع جدید" اپنے خاص نام کے سبب سے ہی اپنی اہمیت و جدت کا پتہ بتاتی ہے ۔ مصنف نے اس مثنوی میں اپنی شعری قدرت کا بھر پور سہارا لتے ہوئے عجائب خانہ کی صورت پیدا کر دی ہے ۔ مصنف کا عجب کمال ہے کہ وہ ایک شعر کہتا ہے اور اس کے مقابلہ میں دوسری بحر میں وہی شعر انہیں الفاظ کو کبھی پیچھے سے ترتیب وار مرتب کرتا ہے تو کبھی کسی الگ انداز میں، ہر بار شعر پڑھنے کا اور اس کے معنی کا ایک الگ ہی لطف محسوس ہوتا ہے ۔ کبھی وہ پہلے شعر سے ایک یا دو ارکان کو محذوف کر دیتا ہے اور پھر سے کسی الگ بحر میں اس کو ڈھال دیتا ہے ۔ مثنوی کا موضوع اسرار خدا وندی اور قدرت خدا وندی کی ثنا خوانی ہے ۔ قارئین کے لئے یہ ایک بہت ہی دلچسپ مثنوی ہے جس میں مصنف کی عرق ریزی کوبہت آسانی سے بھانپا جا سکتا ہے ۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets