aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پیش نظر انشائیوں کا انتخاب ہے۔ جس کو ڈاکٹر شفیق احمد اور ڈاکٹر روشن آرا نے مرتب کیا ہے۔ ابتد امیں انشائیہ نگاری سے متعلق مختلف احباب کے تنقیدی مضامین بھی شامل ہیں ۔ جس میں ڈاکٹر وزیر آغا،ڈاکٹر وحید قریشی، ڈاکٹر ذوالفقار علی ملک وغیرہ کے تنقیدی مضامین کے مطالعے سے انشائیہ نگار ی کی ابتدا ، وارتقا اور خصوصیات سے واقفیت ہوجاتی ہے۔ مضمون نگاروں نے اردو کے اہم انشائیہ نگاروں کے ادبی و علمی مرتبہ کا تعین بھی کیا ہے۔ کتاب کے دوسرے حصہ میں اردو کے منتخبہ انشائیوں کو شامل کیاگیا ہے۔ جس میں محمد سلیم ملک،عابد صدیق، مشکور حسین، ڈاکٹر وزیر آغا، وغیرہ کے انشائیوں سے قارئین متعارف ہوں گے۔ کتاب کا تیسرا حصہ اردو کے انشائیہ نگاروں کے کوائف شخصی پر مشتمل ہے۔ چوتھا حصہ رپورتاژ اور کالم پر مشتمل ہے۔ جس میں انور سیدید اور خورشید ناظر کے کالم اور رپورتاژ شامل ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets