aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو شاعری میں قصیدہ نگاری کی اپنی شاندار تاریخ ہے۔جو اپنے پرشکوہ الفاظ ،اسلوب ،منفرد تشبیہات،استعارے اور محاورت کے ساتھ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔زیر نظر "انتخاب قصائد اردو" ہے۔ جس میں لگ بھگ تمام اردو کے نامور قصیدہ نگاروں کا کلام شامل ہے۔ اس انتخاب میں گلی قطب شاہ سے لیکر صفی لکھنوی، عزیز لکھنوی، محشر اور سہیل تک کے قصیدہ نگاروں کے قصائد شامل ہیں۔ اس انتخاب میں ایک ہی طرح کے اچھے قصائد شامل کرنے کے بجائے اچھے نمونوں کے متنوع پر نظر رکھی گئی ہے۔ تاکہ موضوعات، مضامین اور اسالیب بیان کی رنگارنگی کی زیادہ سے زیادہ نمائندگی ہوسکے۔ انتخاب میں مقدمہ کے علاوہ خواشی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ قصیدے کے دقیق اور عالمانہ سے صحیح واقفیت ہوسکے۔ اس کتاب کو ڈاکٹر محمد ابو سحر نے مرتب کیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets