aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اقبال کا فن، گوپی چند نارنگ کی مرتب کردہ کتاب ہے،اس کتاب میں گوپی چند نارنگ نے اردو کے مایہ ناز ادیبوں کےان مضامین کو یکجا کیا ہے جو مضامین اقبال کے فن کے حوالے سے لکھے گئے تھے،در اصل 1978 میں اقبال کی شاعری اور جمالیاتی نظام کو منظر عام پرلانے کے لئے دو روزہ سیمنار جامعیہ ملیہ اسلامیہ دہلی میں منعقد ہوا تھا اس سیمنار میں ہندو پاک کے عظیم ادیب اور نقاد وں نے اپنے اپنے مقالے پیش کئے،سیمنار میں جو مقالے پیش کئےتھےانھیں مقالوں کی اہمیت و وقعت کو مد نظر رکھتے ہوئے گوپی چند نارنگ نے یکجا کرکے کتابی شکل میں پیش کردیا،اس کتاب میں "اقبال کے کلام کا عروجی مطالعہ"کے عنوان سے پروفیسر گیان چند جین کا بھی مضمون شامل کیا گیا ہےحالانکہ یہ مقالہ سیمنار سے تعلق نہیں رکھتا تاہم پروفیسر گیان چند کا یہ مقالہ اس کتاب کے موضوع سے کافی مناسب تھااس لئے اس مضمون کو بھی کتاب میں شامل کیا گیا ہے،کتاب کے شروع میں شیرکشمیر شیخ عبد اللہ کا پیش لفظ کافی اہم ہے۔
लेखक की अन्य पुस्तकें यहाँ पढ़ें।
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets