aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اقبال کی شاعری کے اگر آپ دلدادہ ہیں تو ان کی شاعری کو تجرباتی ،فلسفیانہ ، تاریخی ،اسلامی اور تصوراتی پتہ نہیں آپ کیا کیا کہیں گے ،کیونکہ ان کی شاعری میں اتنے تنوع او ر موضوعات ہیں جن کا احاطہ اُ ن کے عہد سے اب تک ہورہا ہے ۔ان کے ناقدین کی تعداد بھی بہت ہی زیادہ ہے ۔ اقبال کو سمجھنے کی کو شش میں کئی ایسی نایا ب کتابیں لکھی گئی ہیں جو دیگر شعراکے نصیب میں نہیں آئی ۔ انہیں میں سے ایک یہ نادر کتاب ہے جسے علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی کے پروفیسر اسلوب احمد انصاری نے تصنیف کیا ہے جنہوں نے صرف تیرہ نظموں کاانتخاب کیا اور ان پر اپنی گفتگو کو اقبال کی فکر کی روشنی میں پر وان چڑھایا ۔اس کتاب میں اقبال کے انگریزی تحریروں سے تعاون بھی کافی ہے اور ان کے وہ فلسفے کا جن کا ذکر اپنی خطبوں میں کیا ہے ان کو بھی ان تیرہ نظموں کے تناظر میں تجزیاتی طور پر پیش کیا گیاہے ۔اس کتاب کے مطالعہ سے آپ علم و فکر کی گہر ائی میں اتر یں گے اور علامہ کی شاعری پر لکھی گئیں دیگر کتابوں سے زبان و بیان اور موضوع کے اعتبار سے بھی مختلف پائیں گے ۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets