aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اقبال اردو ادب میں نمایاں مقام کے حامل تو ہیں ہی، ساتھ ہی ان کا فارسی کلام اس سے کہیں زیادہ توانائی رکھتا ہے۔ ان کی فارسی شعر گوئی کی بدولت انہیں آج بھی ایران میں مولانا اقبال لاہوری کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اب اشاریہ کسی بھی تحقیق کا جزو لاینفک بن چکا ہے۔ زیر نظر کتاب اقبال کے فارسی کلام کا اشاریہ ہے جسے زبیدہ بیگم نے انجام دیا ہے۔ حالانکہ اقبال کے فارسی کلام کا ایک اشاریہ ڈاکٹر صدیق شبلی اور ڈاکٹر محمد ریاض "کشف الابیات" کے نام سے مرتب کر چکے تھے۔ لیکن زبیدہ بیگم کا یہ اشاریہ اس سے کافی الگ ہے اور اس میں گزشتہ اشاریوں کے نقائص کو حتی المقدور دور کر دیا گیا ہے۔اس کی خاص بات یہ ہے اگر کسی شخص کو فارسی کلام کا ایک مصرع یا ایک آدھ لفظ ہی یاد ہے تو بھی اس کی جانب رجوع کیا جا سکتا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets