aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
رحمان فارس ہماری نوجوان نسل کے ایک مقبول شاعر ہیں۔ ان کے اس مجموعے کو پڑھئے اور پڑھتے چلے جائیے۔ اس کی غزلیں خشک اور بے جان لمحوں میں روح پھونک دیں گی۔ کتاب چودہ ابواب میں منقسم ہیں اور ہر باب کے تحت ذیلی عنوان قائم کرکے ایسی غزلیں کہی گئی ہیں جو خالی پن میں سُروں کے امکانات بھر دیں گی ۔ اس کتاب میں قاری کو محسوس ہوگا کہ اس کے زبان و بیان کا حسن دھنک کے رنگوں کی طرح مدغم ہیں۔ قاری کتاب کا ذہنی سیر کرتا ہوا ہر طرح کی شاعری سے لطف اندوز ہوتا ہے۔ الفاظ کا استعمال عام فہم اور استعارے اور کنایوں کو قابل فہم کسوٹی پر رکھ کر سپرد قلم کیا گیا ہے۔ سفر نامے کے تحت پیش کی گئی نظمیں بحری اور نثری دونوں عروض میں ہیں جس کا اپنا سرور ہے ۔ اختتام پر رباعیات کا حصہ وصال یار اور ہجر رفیق کی بہترین نمائندگی کررہا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets