Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

रद करें डाउनलोड शेर

लेखक : तालिब अल-हाश्मी

संस्करण संख्या : 002

प्रकाशक : अल-क़मर इंटर पराइज़ेज़, लाहौर

प्रकाशन वर्ष : 2001

भाषा : Urdu

श्रेणियाँ : भाषा एवं साहित्य

उप श्रेणियां : भाषा

पृष्ठ : 153

सहयोगी : हैदर अली

islah-e-talaffuz wa imla
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

पुस्तक: परिचय

ہر بڑی زبان کی طرح اس زبان میں بے شمار کتب حوالہ تیار ہو چکی ہیں اور اس کے علمی، تخلیقی اور تنقیدی و تحقیقی سرمائے کا بڑا حصہ بڑے اعتماد کے ساتھ عالمی ادب کے دوش بدوش رکھا جا سکتا ہے۔ ایسی زبان اس امر کی متقاضی ہے کہ اسے صحیح طور پر لکھا بولا جا سکے۔ لیکن اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں ہے کہ اردو بولنے یا لکھنے والے پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد اپنی قومی زبان کی صحت کی طرف سے سخت غفلت برت رہی ہے۔ تلفظ اور املا کی غلطیاں، اہل قلم کیا اور دوسرے لوگ کیا سب سے بے تحاشا سرزد ہو رہی ہیں۔ جیسا کہ کتاب کے نام سے ظاہر ہے یہ اصلاح زبان کے لیے کی گئی ایک کاوش ہے جس کے مصنف طالب الہاشمی ہیں کتاب کے شروع میں تلفظ کی غلطیوں پر ایک مضمون علامہ اسد ملتانی مرحوم اور املا کی غلطیاں کے عنوان سے جناب حامد علی خان مرحوم کا مضمون شامل کیا گیا ہے۔ بعض الفاظ کے اعراب میں چند بنیادی غلطیوں کو رقم کرنے کے بعد غلط تلفظ کی تین سو مثالیں بیان کی گئی ہیں اور اردو اِملا کے چند اہم اصول و قواعد پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ وہ الفاظ جن کا اِملا عام طور پر غلط کیا جاتا ہے، دو سو ہم شکل الفاظ اور زبانِ خامہ کی 150 عام خامیوں کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے۔ کتاب کے آخری حصے میں اردو کے سہ حرفی، چار حرفی، پانچ حرفی، چھ حرفی اور سات حرفی الفاظ کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔ وہ لوگ جو لکھنے لکھانے میں مصروف ہیں اور ایسے لوگ جو اس میدان میں نووارد ہیں اور اردو ادب کے ساتھ ہلکا سا بھی شغف رکھنے والوں کے لیے اس کتاب کا مطالعہ از حد ضروری ہے۔

.....और पढ़िए
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

लेखक की अन्य पुस्तकें

लेखक की अन्य पुस्तकें यहाँ पढ़ें।

पूरा देखिए

लोकप्रिय और ट्रेंडिंग

सबसे लोकप्रिय और ट्रेंडिंग उर्दू पुस्तकों का पता लगाएँ।

पूरा देखिए

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
बोलिए