aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب مولانا اسحاق سندیلوی کی تحریر کردہ نہایت اہم تاریخی دستاویز ہے،جس میں مغربی طرزِ سیاست اورجمہوریت کو دلائل کے ساتھ مسترد کیا گیا ہےاوراسلامی نظامِ حکومت اور شورائیت کا ایک عملی خاکہ اس طرح مرتب کیا گیا ہے کہ وہ عصر جدید کے تقاضوں کو پورا کرسکے۔در اصل 1940 ء میں قراردادِ پاکستان کے اعلان کے بعد اِسی سال ایک اعلیٰ کمیٹی مسلم لیگ نے قائم کی تاکہ مجوزہ پاکستان کے لئے ایک سیاسی نظام مدوّن کیا جاسکے۔ مسلم لیگ کے زیراہتمام تشکیل پانے والی اس کمیٹی میں علامہ سلیمان ندوی، مولانا آزاد سبحانی، مولانا عبدالماجد دریاآبادی اور مولانا ابوالاعلیٰ مودودی رحمہم اللہ جیسے بلند پایہ محققین اور مدبرین شریعت بھی شامل تھے۔ قدیم و جدید علوم کےان ماہرین نے پاکستان کے لئے اسلامی نظام حکومت و سیاست کا تفصیلی مسودہ ۱۹۴۲ء میں مکمل کردیا تھا جسے بعد میں دارالمصنّفین اعظم گڑھ نے"اسلام کا سیاسی نظام"کے عنوان سے کتابی شکل میں شائع کیا۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets