aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اس کتاب میں صحابہ کرام ، سلف صالحین کے اتباع سنت کے مؤثر واقعات کو دلنشں طریقہ پرجمع کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حضورﷺ کی افضلیت پر علماء کا استدلال ، اختلافی معاملوں میں آپ کا کردار، قرآن و سنت سے پہلو تہی کے اسباب وغیرہ کے بارے میں شریعت مطہرہ کی روشنی میں بات کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ صحابہ کے دور سے لے کر اب تک مخالفین کے علمی حملے اور ان کے جوابات اور پھر عالم آخرت کی باتوں پر مشتمل ہے۔ اس طرح دیکھا جائے تو اس کتاب کا تعلق نہ صرف اس دنیائے فانی سے ہے بلکہ اس دنیا کی محنت کا پھل حاصل کرنے کے لئے آخرت کی زندگی پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔غرضیکہ اس کتاب سے یہ بتایا گیا ہے کہ ایک مسلمان کی زندگی دنیا اور آخرت دونوں سے متعلق ہے ۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets