by सय्यद एहतिशाम हुसैन
jadeed adab: manzar pas-e-manzar
Ehtisham Husain Ke Tanqeedi Mazamin
aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
Ehtisham Husain Ke Tanqeedi Mazamin
اردو تنقید نگاری میں ایک اہم نام پروفیسراحتشام حسین کا ہے۔ احتشام حسین اپنی ساری زندگی ترقی پسند تحریک کے حامی رہے اور اس کی پیروی کرتے رہے اور ساتھ ہی زور بھی دیتے رہے کہ شعر وادب کا مقصد صرف زندگی کو سنوارنا اور بہتر بنانا ہے۔ ان کے خیال میں جو ہم پر گزرتی ہے ان میں شاعر، ادیب بھی شامل ہوتے ہیں اور ادیب جو کچھ لکھتا ہے وہ سماج میں پایا جاتا ہے یعنی سماج میں پائی جانے والی حقیقتوں کا عکس ادیب کے فن میں ملتا ہے۔ زیر نظر کتاب "جدید ادب: منظر او رپس منظر" پروفیسر سید احتشام حسین کے ان مطبوعہ اور غیر مطبوعہ مضامین کا مجموعہ ہے جو وقتا فوقتا مختلف ادبی رسالوں میں شائع ہوئے تھے۔ کتاب میں شامل تنقیدی مضامین کی تعداد اکیس ہے، ان اکیس مضامین میں ادبی رجحانات، اردو ادب کا دور قدیم، جدید میلانات اور عصری مسائل کی عکاسی کی گئی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets