aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زبانیں افہام و تفہیم کابہترین ذریعہ ہیں۔ہر زبان کاا پنا ادب ہے اور ہر ادب ایک مخصوص تہذیب و تمدن ،معاشرے ،مسائل ،علاقے کا عکاس ہوتا ہے۔ اس طرح دو مختلف خطوں کے لوگوں کی تہذیب و تمدن کو سمجھنےمیں ادب ایک موثر ذریعہ ہے۔اس عمل سے قومی سطح پر ہم آہنگی بھی پیدا ہوتی ہے۔اسی سلسلے کی ایک کڑی زیر نظر انتخاب جدیدسندھی ادب کا اردو ترجمہ ہے۔جس کا مقصد جدید سندھی ادب کا ایک مکمل نقشہ قاری کے سامنے پیش کرنا ہے۔اس انتخاب سندھی زبان کے تنقیدی مضامین ،نظمیں ،غزلیں ،افسانے اور ایک ڈرامہ شامل ہے۔یہ ساری تخلیقات جدید سندھی ادب کی عکاس ہیں۔ابتدا میں سندھی ادب سے متعلق تعارفی مضامین بھی شامل ہیں۔اس کتاب کامطالعہ سندھی ادب کے جدید رجحانات سے بھی واقف کراتا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets