aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "مخطوطات کے جائزے "پرمبنی ہے۔جس کا بنیادی موضوع وہ اردو مخطوطات ہیں جو پاکستان کے مختلف سرکاری ،غیر سرکاری اور ذاتی کتب خانوں میں بکھرے ہوئے ہیں۔مصنف نے ان مخطوطات کے جائزے کے ساتھ ان کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کردی ہیں۔جیسے مخطوطوں کے دیگر نسخے،مطبوعہ نسخے ،مصنف کے حالات اور مآخذ پر خاص توجہ دی ہے۔اس طرح یہ کام مخطوطات کووضاحتی فہرست مرتب کرنے تک محدود نہیں رہا بلکہ ایک سوانحی و کتابیاتی جائزے کی صورت اختیار کرگیا ہے۔کتاب کی اہمیت اس اعتبار سے بھی مزید بڑھ گئی ہے کہ مصنف نے کتاب کو ایک حوالہ بنادیا ہے۔ایسا حوالہ جس میں مختلف کتابوں اور ان کے مصنفین کے بارے میں ہر طرح کی معلومات موجود ہیں۔جو ادب کے ہر طالب علم کے لیے مفید اور کارآمد ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets