aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر "جنگ آزادی اور شعراے ہریانہ" پروفیسر کے، سی یادو کا مرتب کردہ تذکرہ ہے۔ جس میں ہریانہ کے شعرا کی جنگ آزادی میں خدمات کو سراہا گیا ہے۔ ہریانہ چونکہ دہلی کے اطراف میں واقع ہے اس لئے اردو زبان و ادب سے اس کا گہرا رشتہ ہے۔ اس تذکرے میں اسی ہریانہ کے شعرا کا حال بیان کیا ہے اور ان چھوٹے بڑے سبھی شعرا و ادبا کی ادب دوستی کو بیان کیا گیا ہے۔ جنگ آزادی کا مرکز بھی ہمیشہ سے دہلی رہا ہے اس لئے اس کے اثرات بھی ہریانہ پر بہت گہرے پڑے ہیں اور انہوں نے اس سے متاثر ہوکر آزادی کے ترانے گائے اور انقلابی شاعری بھی کی ہے۔ اس لحاذ سے یہ تذکرہ اور بھی اہم ہو جاتا ہے کیونکہ اس کتاب میں جنگ آزادی کی تاریخ کے ساتھ ساتھ ہریانہ کے شعراء کا کیا کردار رہا ہے اس پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ خصوصی طور پر ان شعرا کے احتجاجی کلام کا انتخاب کیا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets