aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"جاپان چلو، جاپان چلو" مجتبیٰ حسین کا وہ یادگار سفرنامہ ہے جو مزاحیہ سفرناموں کی تاریخ کا ایک روشن حصہ ہے، یہ بہت ہی دلچسپ اور مزاحیہ سفرنامہ ہے، اس سفر نامے میں مجتبیٰ حسین نے جاپان کی قومی و ملکی اہم خصوصیات کا اپنے مخصوص اسلوب میں تذکرہ کیا ہے، جاپانیوں کی کم آمیزی، محنت و مشقّت، کردار پرستی، مشکلات سے نبرد آزما ہونے کا حوصلہ اور خصوصیات کو دل کھول کر سراہا ہے،اور وہاں کا موازنہ اپنے ملک کی خصوصیات سے کرنے میں انہیں کوئی شرمندگی و ہچکچاہٹ نہیں ہوئی ہے، اس سفر کے دوران مجتبیٰ حسین نے اس بات میں زیادہ دلچسپی لی ہے کہ جاپان میں اردو اور اسلام کس حد تک موجود ہے؟ اردو کے متعلّق ان کا یہ انکشاف بے حد دلچسپ ہے کہ وہاں اردو اتنی موجود ہے کہ وہاں اردو نے خود ہمیں تلاش کر لیا۔ اسی طرح جاپانیوں کے کردار کے متعلّق ان کا یہ جملہ ضرب المثل کی حیثیت رکھتا ہے کہ "جاپانیوں کی ہر چیز چھوٹی ہوتی ہے سوائے کردار کے۔" اس سفرنامے میں بہت سے خاکے بھی ابھر کر سامنے آئے ہیں جو ہمارے ذہن پر دیر پا اثر قائم رکھنے میں کامیاب رہتے ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets