aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
راشد الخیری اپنے معاصرین میں ممتاز ومعتبر حیثیت کے حامل تھے، نثر نگاری میں ایسے انشا پرداز کہ جیسے جملوں کا بہاؤ گویا دریا کی روانی ہو۔ انہوں نے ایک جانب خواتین کے لئے اصلاحی مضامین اور کہانیاں لکھیں تو دوسری جانب بچوں کے لئے بھی بہت کچھ لکھا۔’جوہر قدامت‘ راشد الخیری کی مشہور تصنیف ہے جسے ایک عام ناول کے طور پر بیانہ اسلوب میں قلم بند کیا گیا ہے، اس میں کہیں کہیں مکالمے کا زور بھی ہے اور اس سے جو چست اور درست فقرے سامنے آتے ہیں قاری کے ذوق کو دوبالہ کرتے ہوئے لگتے ہیں۔ اس ناول کی بنیاد ایک تہذیب کے اخلاق واطور اور معاشرت ومعیشت کی زمین پر رکھی گئی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets