aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو" صغریٰ مہدی کا ناولٹ ہے۔ جس میں انسانی رشتوں کو موضوع بنایا گیا ہے۔ ناول نگار نے مختلف انداز سے آپسی رشتوں کے احساسات وجذبات کی گتھی کو سلجھانے کی کوشش کی ہے۔صغریٰ مہدی نے یہ کہانی سیدھے سادے انداز میں بیان کرتے ہوئے زندگی کی مختلف حقیقتوں کو صفحہ قرطاس پر اتارا ہے۔انسانی رشتوں کی بساط پر اس ناول کی کرداروں کی مختلف کہانیاں پر پیچ ہیں لیکن انداز بیان کی سادگی نے اس کہانی کو دلچسپ بنادیا ہے۔ناول میں کہیں کہیں رومانوی انداز بھی سادگی کے ساتھ قارئین کو اپنے فطری بہاو میں بہا لے جانے میں کامیاب ہے۔ناول میں مصنفہ کی بصیرت اور زیرک نگاہ نمایاں ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets