aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پیش نظر کتاب "کافکا کے افسانے" جرمن افسانہ نگار یم فرانز کافکا کے افسانوں کا اردو ترجمہ ہے۔ اس مجموعہ میں کافکا کی لگ بھگ سبھی نمائندہ تحریریں شامل ہیں، جن کو عاصم بٹ نے ترجمہ کیا ہے، مجموعہ کے شروع میں کافکا کے حالات زندگی بھی شامل کردئے ہیں۔ کافکا کی کہانیوں کو اردو جامہ پہنانا کوئی معمولی کام نہیں تھا لیکن عاصم بٹ نے نہایت خوش اسلوبی سے یہ کام انجام دیا ہے۔ اس سے پہلے نیر مسعود نے کافکا کے افسانوں کو اردو جامہ پہنایا ہے لیکن وہ صرف کچھ ہی کہانیاں تھیں۔ لیکن اس کتاب میں مکمل کافکا قارئین کے روبرو ہے۔ کافکا کا شمار بیسویں صدی کے بہترین فکشن نگاروں میں کیا جاتا ہے، نئے اردو افسانے پر براہ راست یا بالواسظہ کافکا کا کافی اثر پڑا ہے، کافکا کو ادبیات میں پیچیدہ ترین دماغ کا مالک سمجھا جاتا ہے، اس کی تحریروں میں کئی طرح کی تاویلوں کے جواز موجود ہیں، اس کی تمثیلوں پر تمثیل کا گمان نہیں گزرتا بلکہ اس کا قاری انہونی باتوں کو ایک حقیقت سمجھ کر تسلیم کرلیتا ہے، یہی کافکا کا کمال ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets