Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

रद करें डाउनलोड शेर

लेखक : क़ुर्रतुलऐन हैदर

प्रकाशक : फ़न और फ़नकार, मुंबई

प्रकाशन वर्ष : 1977

भाषा : Urdu

श्रेणियाँ : नॉवेल / उपन्यास, महिलाओं की रचनाएँ

उप श्रेणियां : जीवनीपरक, उपन्यास

पृष्ठ : 507

सहयोगी : ख़्वाजा मोईनुद्दीन चिश्ती यूनिवर्सिटी, लखनऊ

kar-e-jahan daraaz hai
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

पुस्तक: परिचय

زیر تبصرہ کتاب قرۃ العین حیدر کا ناول "کار جہاں دراز ہے" ہے، یہ ایک سوانحی ضخیم ناول ہے جو تین جلدوں پر مشتمل ہے، جلد اول میں اپنے والدین کے اور جلد دوم میں اپنے حلقہ احباب میں سے زیادہ تر ادبی شخصیتوں کا ہی ذکر کیا ہے، جلد سوم میں مختلف ممالک کے سفر، ادبی محافل اور ادبی شخصیات کے تذکرے ملتے ہیں۔ کرنٹ افئیر کے حوالے سے بھی کچھ باتیں کی گئی ہیں۔ اس ناول میں صرف قرۃ العین حیدر کی داستان حیات نہیں ہے بلکہ اس کے خاندان کی پوری تاریخ رقم کر دی گئی ہے اس لیے یہ صرف سوانحی ناول سے بلند تر چیز ہے۔ ناول کی تخلیق میں غضب تحقیقی کاوش موجود ہے۔ مصنفہ نے تاریخی خاندانی دستاویزات کی بنیاد پر اپنے تخیل کی مدد سے تخلیق کیا ہے۔ یہی دستاویزیت اور تخیل کی آمیزش اس کو سوانحی دستاویزی ناول کے درجہ تک لے آتی ہے۔ قرۃالعین حیدر کی تاریخ اور اپنی جڑوں کی تلاش سے دل چسپی اوران ورثاء کی عادات کی بدولت تاریخی حقائق کی دستاویزات کا ایک خزانہ ان کے ہاتھ آ جاتا ہے۔ پھر قرۃ العین حیدر کا تاریخی شعور اور فنی پختگی اسے "کار جہاں دراز ہے" جیسے شاہکار میں ڈھال دیتا ہے۔ تاریخ کی کھوج اور دستاویزات کے حصول کے لیے مصنفہ کو خاندان والوں کی مدد بھی لینا پڑی۔ قرۃالعین نے اس ناول میں ایک اور دستاویزی انداز یہ اپنایا ہے کہ ہر فصل کے آخر میں کسی تحقیقی مقالے کی طرح حوالہ جات بھی شامل کر دیے ہیں جہاں سے انہوں نے یہ تاریخی شواہد حاصل کیے ہیں۔ یہ اس ناول کی دستاویزیت کی ایک اور منفرد مثال ہے۔ ناول میں مختلف کردار ہیں جن کی زبانی ایک طرح داستانیں بیان ہوئی ہیں۔اس ناول میں خود قرۃ العین حیدر کا اپنا کردار ہے۔ جو ابتدائی جلد میں پس منظر میں رہتا ہے مگر آگے چل کر اس کی زندگی کی کہانی بھی شامل ہو جاتی ہے۔ ناول جیسے جیسے آگے بڑھتا رہتا ہے مزید دلچسپ اور داستانی ہوتا چلا جاتا ہے۔ بہت تاریخی واقعات و حادثات جب قرۃ العین حیدر کے قلم کے نیچے آتے ہیں تو ان میں خشکی کے بجائے ایک تری پیدا ہوجاتی ہے اور قاری تاریخی واقعات کو داستان کی طرح پڑھتا چلا جاتا ہے۔

.....और पढ़िए
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

लेखक की अन्य पुस्तकें

लेखक की अन्य पुस्तकें यहाँ पढ़ें।

पूरा देखिए

लोकप्रिय और ट्रेंडिंग

सबसे लोकप्रिय और ट्रेंडिंग उर्दू पुस्तकों का पता लगाएँ।

पूरा देखिए

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
बोलिए