aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
حیران کر دیےںوالے واقعات اور سر چکرا دینے والے کردار وں کی لمبی کہانی کے سلسلے کی یہ دوسری کتاب ہے۔اربذان نامی لٹیرے کی جو کہانی اس کی پہلی کتاب میں شروع ہوئی تھی وہ ابھی ختم نہیں ہوئی،اس کہانی میں بھی اس کردار سے آپ کی ملاقات ہوگی۔ اس کتاب میں دو کہانیاں شامل ہیں۔ ایک کٹے ہوئے ہاتھ کی کہانی۔ دوسری فاطمہ کی کہانی ۔ ان کی دل چسپ بات یہ ہے کہ یہ کہانیاں الگ الگ بھی مکمل لگتی ہیں اور ایک میں پڑھنے سے بھی مکمل لگتی ہیں۔یہ کہانیاں در اصل ترجمہ کی گئی ہیں اگرچہ ان کے مترجم کا کمال ہے کہ وہ ہڑھتے وقت ترجمہ نہیں لگتیں، کیوں کہ مترجم نے ان کہانیوں میں حسب ضرورت تبدیلی کر دی ہے۔ شمیم حنفی کہتے ہیں کہ عام قدیم کہانیوں کی طرح ہی یہ کہانیاں بھی کسی ہاف نامی بزرگ نے دو سو سال قبل لکھی تھیں یہ انہیں کا ترجمہ ہیں۔